تہنیتی تقریب کا انعقاد

گمبھی راؤ پیٹ۔3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نومنتخب چیرمین
CESS ڈی لکشما ریڈی کی گمبھی راؤ پیٹ آمد کے موقع پر میجر گرام پنچایت میں لکشما ریڈی اور ان کے ساتھ نومنتخب ڈائریکٹر CESS گمبھی راؤ پیٹ کے دیویندر کی انچارج سرپنچ آکاپلی بالیا سمیت دیگر نے تہنیت کی۔ اس تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے لکشما ریڈی، دیویندر یادو نے منڈل کی سطح کے تمام برقی مسائل کی یکسوئی کریں گے۔ اس موقع پر تہنیتی تقریب میں موجود افراد جن میں وارڈز کونسلر محمد شفیع الدین، دیوسانی کرشنا، لکشمن وغیرہ نے برقی سربراہی کے موقع پر کم ؍ زیادہ وولٹیج کے سبب ہورہی دشواریوں کا ذکر کیا اور محلہ جات میں ناکارہ بوسیدہ برقی پولس کی تبدیلی کی خواہش کی۔ اس وقت CESS مینیجنگ ڈائریکٹر راما کرشنا، اے ای آمر، منڈل کوآپشن رکن محمد محبوب علی، ایم پی ٹی سی رکن حمیدالدین خالد موجود تھے۔