تھیلے میں دستیاب انسانی ڈھانچہ کا معمہ حل

دو افراد کے خلاف کیس درج ، مدھول میں ڈی ایس پی کی پریس کانفرنس

مدہول /16 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) پا نچ یو م قبل حلقہ اسمبلی مدہول کے تا نور میں ایک تھیلے میں انسانی ڈھا نچہ دستیاب ہوا تھا جس کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس مصروف تحقیقات تھی مجرم کی گرفتاری کے بعد آج مدہول پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی بھینسہ راجیش اور سرکل انسپکٹر سرنیواس نے ایک پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ 10 نو مبر کو ایک نا معلوم فرد کی ہڈیاں تھیلے میں بند پائی گئی جس کو ایک چرواہے نے دیکھا اس کی اطلاع پولیس کو دی اس کے بعد تا نور پولیس مدہول سرکل انسپکٹر کی قیادت میں اس نا معلوم تھیلے میں انسانی ڈھانچہ دستیاب ہو نے پر ایک کیس درج رجسٹر کر تے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تحقیقات میںمعلوم ہوا کہ مر نے والا ایس سنتوش عمر 35 سال موضع کمبے گائوں تعلقہ بیلولی ضلع ناندیڑ کی حیثیت سے اس کی شناخت کی گئی افراد خاندان نے مر نے والے کے کمر میں بندھے تاگے کو دیکھتے ہوئے اس کی نشاندہی کی تحقیقات میں معلوم ہو ا کہ مر نے والا سنتوش موگلی میں اپنے سسرال میں کچھ دنوں سے رہ رہا تھا وہ موگلی کے جادھو رام داس ، کیلاش کے پاس جانور چرانے پر نوکری کررہا تھا کام کر نے کی اطلاع بھی اس کے سسرالی لوگوں کو نہیں تھی نوکری کررہے تیسرے دن سنتوش جا نور چراتے ہوئے پا نی کی پیاس لگنے پر وہ کھیت میں موجود کھلی باؤلی میں پا نی پینے کے لئے گیا پیر پھسلنے کی وجہ سے گر گیا اور وہیں ختم ہوگیا اس بات کی اطلاع اس کے مالک کو ہو نے پر جا دھو کیلاش اور رام داس نے مل کر پولیس کے ڈر سے اس کی لاش کو تھیلے میں بند کر کے موضع موگلی کے تالا ب میں ڈال دیا جیسے ہی یہاں پا نی کم ہو تے گیا یہاں سے پھر اس نعش کو ایک جگہ دفن کر دیا گیا کچھ دنوں بعد چرواہا نے اس تھیلے میں سڑی لاش کو دیکھتے ہوئے اس کی اطلاع محکمہ ریونیو اور پولیس کو دی بعد ازاں پولیس کی جا نب سے جا دھو کیلاش اور رام داس پر شک کی بنیاد پر ان کو گرفتار کیا گیا کیو نکہ جس وقت یہ نعش نکالی گئی یہ دونوں باپ بیٹے فرار تھے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی گئی پا نچ دن قبل جو واقعہ تانور منڈل میں پیش آیا تھا اس تعلق سے ان دونوں کو گرفتار کر تے ہوئے تحقیقات کیا گیا تو ان دونوں نے یہ تفصیلات پولیس کو بتائی اس کے بعد ان کو آج دفعہ 106 18 سیکشن 174 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر تے ہوئے کورٹ میں پیش کر دیا گیا بھینسہ ڈی ایس پی اور تانور ایس آئی ، مدہول سرکل انسپکٹر سرنیواس نے آج مدہول پولیس اسٹیشن میں اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے مندرجہ بالا تفصیلات بتائی اور کہاکہ پا نچ ماہ قبل جو شخص پا نی پینے کیلئے بوالی میں گیا اور مر گیا مگر پولیس کے ڈر سے جا دھو اور کیلاش اور رام داس نے اس کو چھپائے رکھا اس کی اطلاع کسی کو نہیں دی مگر پولیس کا کام ہوتا ہے کہ مجرم کو پکڑا جائے اس مناسبت سے سرکل انسپکٹر مدہول مقامی پولیس کی انتھک محنت سے صرف پا نچ دن کے اندر اصل مجر م کو گرفتار کر تے ہوئے کورٹ میں پیش کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والے ایس سنتوش کی ہڈیوں کو ڈی این اے ٹسٹ کے لئے بھی روانہ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ جرم کتنا بھی ہو زیادہ دن تک چھپ نہیں سکتا محکمہ پولیس کی بہتر کارکردگی سے ضرور اس کو ایک دن قانون کے حوالے ہو نا ہی پڑتا ہے۔