تھروبال : پہلی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ چمپین شپ،حیدرآباد ٹیم کا انتخاب

حیدرآباد ۔ 16 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کی پہلی سینئر انٹرڈسٹرکٹ تھرو بال چمپین شپ کیلئے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ جنرل سکریٹری تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن پی جگن موہن گوڑ کے مطابق مینس ٹیم میں بی اجیت کمار کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ 14 رکنی ٹیم منتخب ہوئی ۔ کوچ ستیش اور منیجر جی راجو ہوں گے ۔ اسی طرح 14 رکنی ویمنس ٹیم کی قیادت چیتنا کریں گی جبکہ اس ٹیم کے کوچ وینکٹ کومو اور منیجر ایم سدھاکر رہیں گے ۔ یہ مقابلے وگنان بوٹری اسکول ناچارم ، ای سی آئی ایل حیدرآباد میں 25 اور 26 اپریل کو منعقد کئے جائیں گے۔

نظام گولڈ کپ فٹبال ٹورنمنٹ کے احیاء کی ضرورت
حیدرآباد ۔ 16 اپریل ۔ ( راست) عباس یونین اولڈ بوائز کے سابقہ کپتان و گول کیپر ہاشم عابدی اور ڈاکٹر سید ذاکر حسین رضوی سابقہ جونیر نیشنل فٹبال پلیئر نے نظام گولڈ کپ فٹبال ٹورنمنٹ حیدرآباد منعقد کرنے پر زور دیا ہے۔ یہ ٹورنمنٹ تیس سال پہلے فتح میدان نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوا تھا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ سے گذارش ہے کہ نظام دکن کے نام سے موسوم گولڈ کپ ٹورنمنٹ کو بحال کرائیںجو نوجوانوں کیلئے مفید ثابت ہوگا ۔