تکریت کو داعش سے خالی کرانے کا آپریشن ملتوی

بغداد17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے شہر تکریت کو داعش سے خالی کروانے کے لیے جاری عسکری آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا۔ سمارا شہر میں عراقی وزیر داخلہ محمد سلیم نے بتایا کہ تکریت میں جاری عسکری آپریشن کو روک دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس شہر سے شہریوں کا باحفاظت انخلا یقینی بنانا ہے۔ عسکری آپریشن کے 90 فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ داعش کے شدت پسندوں کو شہر میں ایک چھوٹے سے علاقے تک محدود کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عسکری آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی حتمی وقتمقرر نہیں۔