تکریت پر مزید فضائی حملوں کی ضرورت :عراق

بغداد ۔ 16 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی وزارت دفاع کے مطابق تکریت میں اسلامک اسٹیٹ کو مکمل طور پر پسپا کرنے کیلئے مزید فضائی حملوں کی ضرورت ہے۔ عراقی فورسز تکریت میں داخل ہو چکی ہیں لیکن انہیں شہر کے مرکزی وسطی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مشکلات درپش ہیں۔ سابق حکمران صدام حسین کے آبائی شہر پر مکمل کنٹرول کیلئے جاری یہ کارروائی آج چوتھے دن میں داخل ہو چکی ہے۔ عراقی نائب وزیر دفاع ابراہیم العلمی نے کہاکہ تکریت میں ان جنگجوؤں کو شکست دینے کے لئے انہیں فضائی مدد کی ضرورت ہے ۔