تکریت میںدولت اسلامیہ کا حملہ‘ 18 افرادہلاک

تکریت، 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی شہر تکریت کی ایک پولیس چوکی  پر دہشت گردحملے اور دو بم دھماکوں میں 18 افراد ہلاک ہو گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔تکریت شہر میں اس طرح کا حملہ کل پہلی بار کیا گیا ہے ۔ بغداد سے 150 کلومیٹر دور تکریت پر فوج نے اپریل 2015 میں قبضہ کیا تھا۔ پہلے اس پردولت اسلامیہ کا قبضہ تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی گولی سے ایک دہشت گرد مارا گیا۔ اس سے پہلے دہشت گردوں نے پانچ پولیس ملازمین اور دو شہریوں کو ہلاک کردیا۔ دو دیگر دہشت گردوں نے یہاں سے سات کلومیٹر دور اپنی گاڑی میں رکھے دھماکہ خیز مادہ میں دھماکہ کیا جس سے 11 افراد کی موت اور 21 دیگر زخمی ہو گئے ۔