یوڈی جنیرو۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) تڑواں بہنیں ایک ساتھ شرکت کر کے ریو اولمپکس میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گی کسی بھی کھیل میں جڑواں بھائیوں اور بہنوں کی شرکت تو میڈیا کی زینت بنتی ہی رہتی ہے لیکن اب ریو اولمپکس میں پہلی مرتبہ تڑواں بہنیں شرکت کریں گی اور میراتھن ایونٹ میں اپنے جوہر دکھائیں گی۔ اولمپکس میں اس سے قبل کئی مرتبہ جڑواں بھائی اور بہنیں شرکت کر چکی ہیں لیکن اولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریو اولمپکس میں تڑواں بہنیں شرکت کرکے ایک نئی تاریخ رقم کریں گی اور میراتھن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیں گی۔ اولمپکس کی تاریخ میں پہلی شرکت کرنے والی بہنوں لیلا‘لینا اور للی لیوک کا تعلق ایستونیا سے ہے اور وہ کامیابی کے لئے بھر پور تیار کر رہی ہیں۔