توہینِ عدالت کے مقدمے میں مُرسی کو 3 برس قید کی سزا

قاہرہ۔ 30ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) قاہرہ میں فوجداری عدالت نے ہفتے کے روز مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور 17 دیگر افراد کو 3 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ ان تمام افراد پر توہین عدالت کا الزام تھا۔ مقدمے کے جج کے مطابق ملزمان نے ’’ ٹی وی چینلوں ، ریڈیو اسٹیشنوں اور سوشل میڈیا پر اپنی گفتگو اور بیانات کے ذریعے عدلیہ کی توہین کرنے کے ساتھ اُسے بُرا بھلا کہا۔ اس دوران ایسے جملے اور عبارتوں کا استعمال کیا گیا جن سے عدالتوں اور عدلیہ کے حکام کے لیے نفرت کا اظہار ہوتا تھا‘‘۔اس کے علاوہ ملزمان کی جانب یہ عمل بھی منسوب کیا گیا ہے کہ انہوں نے میڈیا میں اپنی بات چیت کے دوران قانون سے متعلق شخصیات اور ججوں کیخلاف منافرت پھیلائی۔