توگاڑیہ کی ریکارڈ تقریر ریالی میں سنائی گئی ، امتناع کی خلاف ورزی

بنگلورو۔/8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ پر پولیس کی پابندیوں کے باوجود آج ریالی میں ان کی ریکارڈ شدہ ویڈیو تقریر سنائی گئی ۔ توگاڑیہ نے گھر واپسی اور ’’دستوری ہندو مملکت‘‘ کے قیام پر زور دیا ۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس (بنگلورو) الوک کمار نے کہا کہ ہم نے اس خلاف ورزی کا نوٹ لیا ہے اور قانونی رائے حاصل کی جارہی ہے جس کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی ۔ توگاڑیہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم کروڑوں ہندوؤں کا تحفظ چاہتے ہیں ۔ ہماری ہندو قوم کا احترام چاہتے ہیں ۔ منتظمین نے توگاڑیہ کی آڈیو ، ویڈیو تقریر پر پابندی کے حکم کو یکسر نظر انداز کردیا ۔