توپران سے حراست میں لئے گئے طالب علم کی رہائی

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) میدک پولیس نے توپران سے تعلق رکھنے والے پالی ٹکنک کے طالبعلم محمد عامر محی الدین کو حراست میں لے لیا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر بعض قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے پر میدک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عامر کو توپران میں واقع اس کے مکان سے حراست میں لے لیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ رات دیر گئے اس کی تفتیش کی گئی اور بعدازاں آج صبح اسے رہا کردیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے عامر کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع پر مجلس بچاو تحریک کے سابق کارپوریٹر مسٹر محمد امجد اللہ خان خالد نے نوجوان کے مکان پہنچ کر تفصیلات حاصل کی تھی اور بعدازاں ضلع پولیس سے کامیاب نمائندگی کی جس کے نتیجہ میں نوجوان کی رہائی عمل میںآئی ۔