تومر کا مستعفی ہونے سے انکار

نئی دہلی۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر قانون جیتندر سنگھ تومر کے مبینہ جعلی قانون کی ڈگری کے تنازعہ کی بناء برطرفی کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے، تاہم تومر نے کوئی بھی غلط کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ کا امکان مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دراصل بی جے پی کی ایک سازش ہے تاکہ عام آدمی پارٹی کا وقار مجروح کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور کسی عدالت نے کوئی حکم بھی جاری نہیں کیا لہذا ان کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تومر نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال سے ملاقات کی جہاں سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے اس سارے معاملے پر وضاحت پیش کی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے تومر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔