حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) چارمینار پولیس نے آج ایک خاتون کو گرفتار کرلیا جو توجہ ہٹاکر سرقہ کرنے کے واقعات میں ملوث ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ خاتون جس کا تعلق سعیدآباد سے ہے، پرتعیش زندگی گزارنے کی عادی ہے اور وہ اپنے شوہر کی اطلاع کے بغیر جیویلری خریدنے کے بہانے جیویلری شاپس پہونچ کر وہاں کام کرنے والے ملازمین کی توجہ ہٹاکر طلائی زیورات کا سرقہ کیا کرتی تھی۔ انسپکٹر چارمینار پولیس اسٹیشن مسٹر چندرشیکھر ریڈی نے کہاکہ خاتون کے قبضہ سے 40 تولے طلائی زیورات جن کی مالیت 2 لاکھ روپئے ہے برآمد کرلی۔