دبئی۔ 22؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کو آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد شدنی آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے آج اعلان کیا ہے کہ سچن تنڈولکر 2015ء ورلڈ کپ کے برانڈ ایمبسیڈر ہوں گے اور یہ متواتر دوسری مرتبہ ہے کہ سچن کو ورلڈ کپ کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے، کیونکہ ہندوستان میں منعقدہ گزشتہ ایڈیشن کے بھی وہی ایمبسیڈر تھے۔ سچن بحیثیت ایمبسیڈر آئی سی سی کی مختلف کرکٹ سرگرمیوں کو انجام دیں گے۔