ممبئی ۔14 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) ’سوئنگ بولنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم نے سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن کو بولنگ کے گُر سکھانے لگے۔ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پاکستانی لیجنڈ اکرم نے ارجن کو بولنگ کے ٹپس دیئے۔ اُن کا کہنا ہے کہ 15 سال کا ارجن لیفٹ آرم میڈیم پیسر ہے، جو بیٹنگ میں اوپننگ بھی کرتے ہیں۔ارجن میں جوش اورجنون ہے جو اچھی بات ہے۔ اس موقع پر لٹل ماسٹر سچن بھی موجود تھے۔ ’سوئنگ کے سلطان‘ اِن دنوں شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرز کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے ہندوستان میں ہیں۔