تنڈولکر سی آر پی ایف میراتھن کو جھنڈی دکھائیں گے

نئی دہلی ، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر اپنی نوعیت کی پہلی ’یونٹی‘ میراتھن دوڑ کو جھنڈی دکھائیں گے جس کا اہتمام ملک کی سب سے بڑی پیراملٹری سی آر پی ایف کی جانب سے یہاں 12 اکتوبر کو کیا جارہا ہے۔ یہ فورس ’دوڑ برائے اتحاد‘ ہاف میراتھن کا انعقاد اپنے قیام کے اس سال 75 سال کی تکمیل پر جشن کے تحت کررہی ہے۔ سی آر پی ایف ترجمان (ناردرن سیکٹر) پرشانت سریواستو نے کہا، ’’ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر اس میراتھن کو جھنڈی دکھائیں گے۔ ہمیں توقع ہے کہ کئی دیگر اسپورٹس لجنڈز اور مختلف شعبہ جات حیات کی شخصیتیں بھی اس ایونٹ کے دوران یہ فورس کے آفیسروں اور جوانوں کے ساتھ شامل ہوں گے‘‘۔ متوقع شرکاء میں کرکٹر ویریندر سہواگ ، باکسر میری کوم، اسپورٹس شامل ہیں، جو پہلے ہی اس سرگرمی سے وابستہ ہوچکے ہیں۔