تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے خواتین بھرتی کرنے پرغور

ریاض۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں اہم تنصیبات اور عمارتوں سیکیورٹی فورسز نے اہم تنصیبات بالخصوص پٹرولیم اور صنعتی اداروں کی حفاظت کے لیے خواتین کو بھرتی کرنے اور انہیں فوجی تربیت دینے کے بعد بطور محافظ تعینات کرنے پر غور شروع کیا ہے۔ بلڈنگ سیکیورٹی فورسزکی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوج میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے اور ان کی اسی اہمیت کے تناظر میں انہیں اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے تیار کرنے کا پروگرام زیرغور ہے۔