تنسیخ شدہ کرنسی تبدیلی کی کوشش پانچ رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔ 6 اگست (سیاست نیوز) تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کی کوشش میں ملوث پانچ رکنی ٹولی بشمول انجینئرنگ طالب علم کو ٹاسک فورس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 99 لاکھ تنسیخ شدہ نوٹس برآمد کرلئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ 22 سالہ وی سائی کمار ریڈی ہے جو ابراہیم پٹنم کے سری اندو انجینئرنگ کالج کا طالب علم ہے۔ اس نے اپنے ایک دوست 24 سالہ ٹی سائی کی مدد سے تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کا منصوبہ تیار کیا جس میں پراوین نامی شخص نے 99 لاکھ کی تنسیخ شدہ کرنسی (100 اور 500 روپئے کے نوٹس) حاصل کئے اور اپنے ایک ساتھی نرساراؤ پیٹ کے پرساد کی مدد حاصل کی اور اس سے معقول کمیشن کا وعدہ کیا۔ پرساد نے دیگر ساتھیوں ناگیندر اور رام بابو کو اس منصوبہ کے بارے میں اطلاع دی اور مذکورہ پانچ افراد شہر کے سنجیوا پارک میں پہنچ کر تنسیخ شدہ کرنسی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ ٹاسک فورس نے ان کو گرفتار کرلیا اور بھاری پرانی کرنسی برآمد کرلی ۔