تندوری مرغ

اجزا: مرغی کے گوشت کے بڑے ٹکڑے پانچ سے چھ عدد، مسالہ بھرنے کیلئے مکھن دوچمچ ، سرخ مرچ 1/4 چمچ ، چاٹ مسالہ آدھا چمچ ، لیموں کارس دو چمچ ، نمک 1/4 چمچ،
میرینیشن کیلئے : دہی آدھی پیالی ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچ ، سرخ مرچ دو چمچ ، تازہ پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چمچ ، دھنیاسفوف ایک چمچ ، گرم مسالہ ایک چمچ ، زیتون کا تیل چار چمچ ، نمک ایک چمچ ، سفید زیرہ آدھا چمچ ، لیموں کا رس ایک عدد ،
ترکیب : گوشت کے ٹکڑوں کو صاف کر کے دھولیں اور ان پر چھری سے گہرے نشان لگائیں۔ایک چھوٹے پیالے میں سرخ مرچ، چاٹ مسالہ ، لیموںکا رس اور نمک ملائیں اور گوشت پر لگائے نشان میں مسالہ بھردیں۔ مسالہ بچ جائے تو اسے گوشت کے ٹکڑوں پر لگادیں۔ دوسری طرف ایک بڑے پیالے میں میرینیشن کیلئے تمام اجزا کو ملائیں اور گوشت کے ٹکڑوں کو اس پیالے میں ڈال کر خواب اچھی طرح ملالیں۔ دھیان رہے کہ چکن کے تمام ٹکڑوںپر میرینیشن کا مسالہ اچھی طرح لگ جائے ۔ اب اس پیالے کو ریپنگ پیپرسے ڈھانپ کر چند گھنٹوں کیلئے فریج میں رکھ چھوڑیں۔اوون کو 400 ڈگری پر گرم کیجئے ۔ اب چکن کو گرل ریک پر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر رکھیں اور کم از کم 30 منٹ تک بیک کرلیں۔ بیکنگ کے دوران 15 منٹ کے وقفے سے چکن کے ٹکڑوں پر برش کی مدد سے مکھن لگادیں۔ 30 منٹ مکمل ہوجائیں تو چکن کے ٹکڑوں کو گرل ریک پر پلٹ کر رکھ دیں۔ اب اسے ایک بار پھر تیس منٹ کیلئے بیک ہونے کیلئے رکھ دیں۔15 منٹ کے وقفے سے ایک بار پھر چکن پر مکھن لگائیں۔ وقت مکمل ہونے پر بیک تندوری چکن کو اوون سے نکالیں۔ اب ایک پلیٹ میں سجاکر چکن کے ساتھ کٹی ہوئی سبز پیاز ، کھیر اور لیموں کے ٹکڑے سجائیںاور ہرادھنیا چھڑک کر پیش کریں۔