پیانگ یونگ25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان میں جہاں دو اولمپک تمغہ جیتنے کی بے پناہ خوشی ہے، وہیں ڈکٹیٹر کم جونگ کی حکمرانی والے شمالی کوریا میں حالات بالکل جدا ہیں۔وہاں ان کھلاڑیوں کو سزا دینے کی تیاری کی جا رہی ہیں، جس میں اولمپک میں حصہ لینے برازیل ریو ڈی جینیریو شہر تو گئے، لیکن تمغہ جیت کر نہیں لائے۔خبر ہے کہ کن جونگ ایسے کھلاڑیوں سے کوئلے کی کان میں کام کروانا چاہتے ہیں۔ خبروں کے مطابق، کم جونگ نے اپنے کھلاڑیوں کو 5 گولڈ سمیت 17 تمغوں کا ہدف دیا تھا اور اس سے کم تمغہ آنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ان کے انتباہ کے بعد بھی شمالی کوریا کی 2 گولڈ، 3 سلور اور 2 کانسے کے تمغے سمیت صرف 7 ہی تمغہ جیت سکی۔ اولمپک میں گئے کھلاڑیوں کو اب اس بات کا ڈر ہے کہ ان کی زندگی کہیں اب جہنم نہ بن جائے۔ڈیلی اسٹار کے مطابق، جن کھلاڑیوں نے میڈل جیت لیا ہے انہیں اچھے گھر دیے جائیں گے اور بہتر راشن، کار اور دیگر گفٹ بھی دیئے جائیں گے۔ لیکن جو تمغہ نہیں لا سکے ہیں ان سے کم جونگ کافی ناراض ہیں ۔ناکام کھلاڑیوں کو بیکار پڑے گھروں میں شفٹ کیا جا سکتا ہے۔ ان راشن میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کام کرنے کے لئے سزا کے طور پر کوئلے کی کانوں میں بھیجا جا سکتا ہے۔ راشن کارڈ چھیننے سے ان کے بھوکے مرنے کی بھی نوبت آ سکتی ہے کیونکہ شمالی کوریا میں راشن صرف سرکاری دکانوں پر حاصل ہے۔کم جونگ اس لئے بھی زیادبرہم ہیںکیونکہ اس کے دشمن ملک جنوبی کوریا نے اولمپک میں 21 تمغے حاصل کئے ہیں۔