تمثیلی مشاعرہ کا انعقاد

کوٹہ کوٹہ۔/20ستمبر، ( راست ) مدرسہ فوقانیہ ( اردو میڈیم کوتہ کوٹہ ضلع محبوب نگر میں زیر نگرانی محمد عبدالسلیم اردو ٹیچر ایک تمثیلی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں دسویں جماعت کے طلباء و طالبات نے مختلف نامور شعراء کا کردار بخوبی نبھاتے ہوئے مختلف شعراء جیسے علامہ اقبال، مرزا غالب، میر تقی میر، داغ دہلوی، جگرمرادآبادی، سکندر علی وجد، امجد حیدرآبادی، میر انیس جیسے شعراء کا کلام بہتر انداز میں پیش کیا۔ مشاعرہ کی کارروائی دسویں جماعت کی طالبہ ثمینہ بیگم نے چلائی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد جعفر صدر مدرس مدرسہ فوقانیہ ( اردو میڈیم ) کوتہ کوٹہ کے علاوہ دیگر اساتذہ جیسے جبارخان، محمد عبدالسمیع، سید غفار احمد، بلرام گوڑ، ایلا سوامی، نسرین فاطمہ، اسریٰ سلطانہ، ساجدہ بیگم وغیرہ نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس طرح یہ مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچا۔