تمباکو سے پاک سماج کی تشکیل پروگرام

کریم نگر ۔ یکم ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تمباکو صحت کیلئے نقصاندہ ہے ۔ تمباکو کے استعمال سے پاک سماج کی تشکیل کیلئے تمام کو سعی کرنے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت عہدیدار ڈاکٹر علیم نے 31 مئی کو عالمی یوم مخالف تمباکو نوشی کے موقع پر اتوار کی صبح دفتر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت سے منعقدہ ریالی کا انہوں نے افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی صحت کیلئے نقصاندہ ہے تمباکو کے استعمال سے کینسر جیسے مرض ہونے کا خدشہ ہے ۔ تمباکو کے استعمال سے ہونے والے مضر اثرات سے عوام کو واقف کروائیں ۔ ضلع میں تمباکو ، تمباکو سے متعلق اشیاء و پیداوار کے تدارک و کنٹرول کیلئے محکمہ صحت و طب کا عملہ اپنی جانب سے سعی کرتے ہوئے بیداری پروگرامس کا انعقاد کرتے ہوئے عوام کے ذہنوں میں تبدیلی لانے کیلئے سعی کررہے ہیں ۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول آفیسر ڈاکٹر راجیشم انچارج ڈسٹرکٹ لیپرسی عہدیدار ڈاکٹر سدھاکر ریڈی ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رویندر ، کے ایم غوث ، اے این ایس و عملہ نے شرکت کی ۔