تمباکو اشیاء کا کاروبار ، مکہ کالونی کالا پتھر میں پولیس کا دھاوا

ایک شخص گرفتار ، ذخیرہ ضبط ، کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے تمباکو اشیاء کے کاروبار میں ملوث ایک تاجر کو گرفتارکرلیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ تمباکو اشیاء برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ محمد سلیم ساکن مکہ کالونی کالا پتھر زردے کا کاروبار کرتا ہے اور اپنے مکان واقع اندرا نگر کالا پتھر میں ’’رتنا ٹوباکو‘‘ کے نام سے زردے کا کاروبار چلارہا تھا ۔ حکومت کی جانب سے گٹکھا اور دیگر تمباکو اشیاء پر امتناع عائد کرنے کے باوجود بھی وہ یہ کاروبار کررہا تھا ۔ سلیم نے زردہ تیار کرنے والی یونٹ کو قائم کیا اور وہ کرناٹک کے ضلع بیدر میں یہ مال سپلائی کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر سلیم کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ زردے کی اشیاء وغیرہ برآمد کرلیا اور اس کے خلاف مزید کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشن شاہ عنایت گنج کے حوالے کردیا ۔