گورنر ٹاملناڈو ڈاکٹر کے روشیا نے افتتاح انجام دیا
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : تمبارام چینائی میں ہومیو کیر کلینک کا گورنر ٹامل ناڈو ، ڈاکٹر کے روشیا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ ہومیو میں نوجوان بچوں کے مختلف امراض جیسے کالی کھانسی ، غدود ، برانجیٹس ، تھائیرائیڈ ، ذیابطیس ، گردن کا درد ، جوڑوں کا درد کے علاوہ مردانہ اور زنانہ گنجا پن ، سی سی او ڈی ، خواتین کو بے قاعدہ ماہواری ، بانجھ پن ، اوٹیو آر تھرٹیز ، یادداشت کی کمزوری ، ذہنی تناؤ کا علاج کیا جاتا ہے ۔ تمبارام ہومیو کلینک ملک کا 28 واں کلینک ہے ۔ ڈاکٹر سری کانت مورلاور ہومیو کیر انٹرنیشنل کے لیے 36 سالوں سے خدمات فراہم کررہے ہیں ۔ تمبارام کلینکس نے اس کے آغاز کے موقع پر مفت تشخیص اور فیملی پیاکیجس پر 30 فیصد ڈسکاونٹ کی پیشکش کی ہے ۔۔