چینائی ۔ /6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے شاہی امام جامع مسجد مولانا سید احمد بخاری کی جانب سے کانگریس کی تائید کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی کو تمام مسلم اداروں کی حمایت حاصل ہے ۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہی امام کی تائید کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں ۔ نہ صرف وہ بلکہ تمام مسلم ادارے کانگریس کی تائید کررہے ہیں ۔ مولانا بخاری بااثر مذہبی رہنما تصور کئے جاتے ہیں اور گزشتہ ہفتہ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کانگریس کو ووٹ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سیکولر ووٹ تقسیم ہونے نہ پائیں ۔چدمبرم نے کہا کہ اس وقت ان کی توجہ سیواگنگا حلقہ پر مرکوز ہے۔