سدی پیٹ ۔ 29ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نقدی سے پاک لین دین ماہ رواں 30 تاریخ تک مکمل کرنے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کو ڈسٹرکٹ کلکٹر سدی پیٹ پی وینکٹ رام ریڈی نے ہدایت دی ۔ تفصیلات کے بموجب کل شام کلکٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں عہدیداروں اور بینکرس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے مختلف محکمہ جات کے ذریعہ ماہ جنوری میں نقدی سے پاک لین دین کے تعلق سے عوام میں شعور پیدا کریں ‘ صرف بینک کھاتہ ‘ کارڈ کے ذریعہ ہی استعمال کرنے کیلئے ترجیح دیں ۔ اس طرح ریاستی حکومت کی جانب سے نقدی سے پاک لین دین کو فروغ دینے کیلئے عہدیداروں کو سختی سے ہدایت دی ۔ کلکٹر نے کہا کہ کرنٹ بلز کی حصولی کیلئے سوئپ مشین فراہم کئے جائیں گے ۔ اسی طرح پنچایت سے متعلقہ پراپرٹی ٹیکس ‘دیگر ٹیکس بلز ماہ جنوری سے نقدی بغیر لین دین ہوں ۔ پنچایت سکریٹریز اور پنچایت عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔