تمام لوک سبھا حلقوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خاطرخواہ تعداد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آج رسمی ہدایت جاری کی ہیکہ تمام 543 لوک سبھا حلقوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کئے جائیں گے۔ آندھراپردیش، اروناچل پردیش، اوڈیشہ اور سکم میں بھی جہاں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کئے جائیں گے۔ ان مشینوں سے مؤثر استفادہ یقینی بنانے کیلئے عملہ کو خصوصی تربیت دی گئی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے اطمینان ظاہر کیا ہے۔