مدہول میں دعوت افطار پروگرام سے رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کا خطاب
مدہول /25 جون ( سیاست ڈسٹر کٹ نیو ز) شہر مدہول میں حکو مت تلنگانہ کی جا نب سے افطار پارٹی و طعام کا انتظام شہر کے روزے داروں کیلئے کیا گیا جس کی راست نگرانی جناب افروز خان اے ایم سی نائب چیر مین بھینسہ و ٹی آرایس پارٹی صدر منڈل مدہول نے کی افطار میں موقع پر مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے بڑے ہی اہتمام کے ساتھ افطار کیا انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکو مت تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کر تے ہوئے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھا ہے مسٹر کے چندر شیکھر رائو وزیر اعلی نے تمام طبقات کی ترقی کیلئے متحرک ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ اسمبلی مدہول میں مختلف مقامات پر غربا و مسکین میں حکو مت کی جا نب سے ملبوسات کی تقسیم عمل میں لائی گئی تا کہ غریب عوام بھی عید کی خوشیوںمیں شامل ہو سکے اس موقع پر جناب افروز خان نائب اے ایم سی بھینسہ و ٹی آرایس پارٹی صدر مدہول منڈل ، لکشمی نرسا گوڑ زیڈ پی ٹی سی ، سرنیدر ریڈی کو آپر ٹیو سوساٹی مدہول ، نور محمد ایم پی ڈی او ، ایم اے عزیز نائب صدر ٹی آرایس پارٹی ، سید خالد مخدوم ، ایس آئی مدہول سرنیواس ، بی انیل سرپنج مدہول ، عمران احمد خطیب مدہول ، ذاکر حسین ،بشیر احمد میناریٹی ٹی آرایس پارٹی صدر ، نظیر احمد ، سمیع اللہ خان عرف گورے بھائی ، شکیل ملک خان ، عمران خان ، وجیا بھارتی رمیش ایم پی ٹی سی ، شفیع اللہ خان صدر پر یس کلب مدہول ، جناب تجمل احمد ، محمد اقبال احمد ، عبدالخالق، سید محسن علی ، انصار احمد، مختار احمد کے علاوہ ٹی آرایس پارٹی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی ۔