یلاریڈی 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت عمل میں لارہی تمام اسکیمات کیلئے مستحقین کو آدھار کارڈ کی بنیاد پر ہی منتخب کیا جائے گا۔ آر ڈی او وینکٹیشورلو نے مزید کہاکہ اگرک سی کے پاس ابھی تک آدھار کارڈ نہیں ہے تو وہ می سیوا سے رجوع ہوکر آدھارکارڈ کیلئے تصویر کشی کرائیں۔ اُنھوں نے آدھار سنٹر چلانے والے ذمہ داران کو 50 روپئے لے کر آڈی نمبر کے ساتھ رسید دینے کے احکام دیئے۔ ورنہ آدھار سنٹر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔ عارضی طور پر قائم کئے گئے آدھار سنٹروں پر اور تمام گرام پنچایت آفس کی نوٹس بورڈ پر روز آدھارکارڈ کیلئے تصویرکشی کرنے والوں کی تفصیلات چسپاں کرنے کے اقدامات کرنے گندھاری تحصیلدار مسٹر وجئے بھاسکر منڈل پریشد صدر سایا گوڑ کو احکام دیئے۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او سایا گوڑ، ریونیو انسپکٹر سرینواس، وی آر او موجود تھے۔