سرسلہ /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تمام مستحق بیڑی مزدور خواتین اور دیگر مستحق کو وظیفہ منظور کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر پنچایت راج کے ٹی آر نے یہبات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت ہر ضرورت مند غریب مزدور کی مدد کیلئے کام کر رہی ہے ۔ وہ سرسلہ پدماتاتکا کلیان منڈپم میں بیڑی مزدوروں کے ماہانہ وظائف کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر خواتین کی ہر طرح کی مدد کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ بیڑی تیار کرنے والی ایسی خواتین جنہیں پی ایف نہیں ہے ۔ جامع سرویں میں جنہوں نے صحیح اندراج نہیں کروایا تھا ۔ متعلقہ عہدیداروں کو درخوسات دیں ۔ انہیں بھی یقینی طور پروظیفہ منظور کیا جائے گا ۔ تغذیہ ضمانت کارڈ بھی مستحقین کو دیا جائے گا ۔ یہ کارڈ خواتین کے نام پر دئے جائیں گے ۔ ریونت ریڈی ، اے دیاکر راؤ غدار ہیں ۔ کم از کم اب تو بھی ٹی آر ایس سے مل کر کام کریں اور تلنگانہ کے تعمیر نو کیلئے کام کریں ۔ بصورت دیگر تلنگانہ کی عوام انہیں مناسب سبق سکھائیں گے ۔ تلنگانہ کی بیٹیوں ، لڑکیوں ، خواتین کیلئے کے سی آر مختلف یہودی منصوبے تیار کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کی غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے کلیانا لکشمی ، ضمانت غذا کارڈ خواتین کے نام پر جاری کئے جارہے ہیں ۔ اسی طرح غریب دلتوں کو تین ایکر اراضی بھی خواتین کے نام مختص کی جارہی ہے ۔ رہائشی مکانات کیلئے زمین بھی خواتین کے نام کی جارہی ہے ۔ کوئی بھی خاتون پینے کے پانی کیلئے گھڑا لے کر باہر نہ جانے پائے ۔ واٹر گرڈ قائم کرکے ہر گھر میں پینے کا پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ آنے والے چار سال میں مزید بہبودی پروگرام صرف خواتین کیلئے شروع کئے جانے کیلئے منصوبہ بندی ہو رہی ہے ۔