کریم نگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں تمام اہلیت رکھنے والوں کو وظیفہ جات کی منظوری کی جائیں گی ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام منعقد کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر النتہ کنٹہ منڈل سومارایو پیٹ سے متیم ریڈی نے کہا کہ میں 72 سال کا ہوں گزشتہ میں وظیفہ ملتا تھا مگر اب تک منظوری نہیں ہوئی کہنے پر تحقیق کر کے اہلیت ہونے پر لازمی طور پر منظوری دی جائیں گی ۔ واویلا سے ایک شخص نے کہا کہ ایس سی ، ایس ٹی ، اقلیتی طلباء کو اسکالر شپ کیلئے آن لائن درخواست کرنے سائٹ اوپن نہیں ہورہی ہے کہنے پر کہا کہ ٹیکنیکل مسائل کی یکسوئی کی جائیں گی ۔ رامڈگو سے وینوگوپال راؤنے کہا کہ میرا فرزند عارضی ملازم کی حیثیت سے بینک میںکام کررہا ہے تنخواہ 6000/- روپئے ہے لیکن مجھے وظیفہ کی منظوری نہیں دی گئی کہنے پر جانچ کر کے وظیفہ منظور کرنے عہدیداران کو حکم دیا ۔ النتہ کنٹہ منڈل مسکانی پیٹ سے ایک شخص نے کہا کہ ایک شخص سرکاری کنویں کے بازو شکم کی اراضی میں کنواں کھود کر استعمال کررہاہے جس کی وجہ سے موضع کے لوگوں کو پینے کے پانی کیلئے دشواری پیش آرہی ہے کہنے پر فوری ضلع کلکٹر نے تحصیلدار کو تحقیق کرواکر اگر و سرکاری اراضی میں ہو تو اس کو ضبط کیا جائے ، عہدیداران کو حکم دیا ۔ گنگادھرا منڈل گرشاکرتی سے ایک معذور شخص نے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے گھر کی جگہ کیلئے پٹہ کیلئے درخواست دینے پر اب تک بھی جاری نہیں کیا گیا فوری کلکٹر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گراما سبھا منعقد کر کے اہل افراد کی نشاندہی کر کے گھر کیلئے جگہ دستیاب رہی تو اہلیت کے مطابق دی جائیں گی ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا ہر پیر کو ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کئی ایک فون کالس وصول ہورہے ہیں ہر فون کال اسکرین پر آئے گا ۔ متعلقہ محکمہ کے عہدیداران اس فون نمبر کو اندراج کر کے اس درخواست سے بات کر کے مسئلہ کی یکسوئی کرنے حکم دیا ۔ اس پروگرام میں جوائنٹ کلکٹر یوسومی باسو ، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ، ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ، ضلعی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔