تلگو کے بعد امیتابھ تمل فلم ’’یردامنی دا‘‘ میں

بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن اس وقت تلگو فلم ’’سیرا‘‘ کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ریلیز ہونے کا تلگو شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، لیکن اب امیتابھ بچن ساوتھ شائقین کے لئے اور تحفہ دینے جارہے ہیں۔ امیتابھ بچن ایک اور تمل فلم میں بھی کام کررہے ہیں۔ ڈائرکٹر تملا واسن کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم ’’یردامنی دا‘‘ میں امیتابھ بچن کام کررہے ہیں۔ اس فلم کے مرکزی کردار میں ایس جئے سوریہ نظر آئیں گے۔ حال ہی میں اس فلم سے متعلق ایک پوسٹر سوشل میڈیا میں ریلیز کیا گیا جس میں امتیابھ پوری طرح سے ساوتھ انڈین گٹ اپ میں نظر آرہے ہیں۔ خبر ہے کہ اس فلم کے لئے انہوں نے 35 دنوں تک شوٹنگ کرنے کا اپنا کال شیٹ دیا ہے۔ اس پوسٹر کے ریلیز ہونے پر تمل انڈسٹری کے لوگ کافی خوش ہے۔ پوسٹر کو تمل کے سوپر اسٹار رجنی کانت نے ریلیز کیا اور کہا کہ امیتابھ بچن کے تمل فلموں میں کام کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔