تلگو ٹائٹنس نے پرو کبڈی سیزن 5 کا کامیاب آغاز کیا

حیدرآباد۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پرو کبڈی کے پانچویں سیزن میں تلنگانہ کی مقامی ٹیم تلگو ٹائٹنس نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے ٹامل تھلائیواس کو افتتاحی مقام میں جامع انداز میں شکست دی۔ پرو کبڈی کے پانچویں سیزن کا آغاز تلگو ٹائٹنس اور ٹامل تھلائیواس کے درمیان کھیلے گئے مقابلے سے ہوا جہاں میزبان ٹیم نے میدان میں موجود شائقین کی ایک بڑی تعداد کی حمایت کے دوران حریف ٹیم کے خلاف 32-27 اسکور سے کامیابی حاصل کرلی۔ تلگو ٹائٹنس کی قیادت راہول چودھری کررہے ہیں جنہوں نے مقابلے میں بہتر قیادت کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے کے بعد انہیں پرفیکٹ رائیڈر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ اس مقابلے میں انعامات حاصل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں وشال بھردواج کو ٹی وی ایس جوپیٹر زیادہ کا فائدہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسٹار اسپورٹس کی جانب سے دیئے جانے والے انعام صحیح ہے پلیئر آف دی میچ کے نلیش سلونکے مستحق قرار دیئے گئے۔ کپتان راہول چودھری کو تلگو ٹائٹنس موومنٹ آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔

سنیل سبرا منیم ہندوستانی ٹیم منیجر
ممبئی۔29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی نے سابق ا سپنر سنیل سبرا منیم کو ایک سال کیلئے ہندوستانی ٹیم کا نیا ایڈ منسٹریٹو منیجر مقرر کردیا۔وہ کولمبو میں تین اگست کوسری لنکا کیخلاف شروع ہونیوالے دوسرے ٹسٹ سے قبل ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ انہیں آف اسپنر روی چندرن اشون کے بچپن کے کوچ کی حیثیت سے زیادہ جانا جاتا ہے۔