تلگو دیشم پارٹی میں نئی جان ڈالنے کی کوشش

کلواکرتی۔ 28 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع تلگو دیشم قائد صدر نارائن ریڈی کا 5 منڈلس کے صدور کے ساتھ میڈیا سے پریس کانفرنس کلواکرتی تلگو دیشم یونٹ کی جانب سے آج ضلع محبوب نگر کے نائب صدر تلگو دیشم نارئن ریڈی اور پانچ منڈلس کے صدور و معتمدین کے ساتھ RB گیسٹ ہاؤز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ طئے کیا گیا کہ 29 مارچ کو تلگو دیشم پارٹی کے 35 ویں یوم تاسیس کو اعلیٰ پیمانے پر منعقد کیا جائے اور دوبارہ پارٹی کو سرگرم کیا جائے اور حکومت تلنگانہ کے کسان دشمن کاموں کو عوام کے درمیان پیش کیا جائے۔ اس موقع پر نائب صدر تلگو دیشم ضلع محبوب نگر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج سے تقریباً 34 سال قبل این ٹی آر نے تلگو عوام کی ترقی و بھلائی کیلئے اور کسانوں کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کیلئے تلگو دیشم پارٹی کا قیام عمل میں لایا اور صرف 9 ماہ کے قلیل عرصہ میں حکومت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے تلگو عوام اور کسانوں کو پٹیل پٹواری کے ظلم و زیادتی سے نجات دلایا۔ موجودہ دور حکومت میں کسانوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے اور ترقی کے نامہ پر صرف ایک گھرانہ بنگارو بتایا جارہا ہے، پوری ریاست کی ترقی کا نام لے کر صرف 5 اضلاع کو ترقی یافتہ بنانے کی کوشش جاری ہے اور دوسری پارٹیوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کیلئے روپیہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے، ایسے حالات میں ہم تلگو دیشم کے کارکنوں کو چاہئے کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کو گاؤں گاؤں گھر گھر پہنچاکر اجاگر کریں۔ انہوں نے اپنے انتخابی ایجنڈے میں جو وعدے عوام سے کئے تھے، وہ اس میں پوری طرح ناکام ہیں، صرف ایک وعدے کے وہ بھی پینشن کے سواء اس کے علاوہ اور کوئی وعدہ انہوں نے پورا نہیں کیا۔ حکومت ضلع محبوب نگر کے پروجیکٹ کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے اس کا رُخ تبدیل کرتے ہوئے رنگاریڈی اور نلگنڈہ کی موڑ رہی ہے۔ اگر ایسا ہی جاری رہا تو ضلع تلگو دیشم اس ضلع کے عوام کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کو برداشت نہیں کرے گی اور عوام کے ساتھ حکومت کے خلاف احتجاج پر اُتر آئیں گی اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے 970 کروڑ کی رقم جو حاصل ہوئی ہے، اس کے مصارف کو عوام کے سامنے رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔ اس موقع پر کلواکرتی حلقہ اسمبلی انچارج بالاسوامی گوڑ، پروت ریڈی، برھمم، محمد عبدالرحیم، کلواکرتی، ویلدنڈھ، ساڈگل، تلکنڈہ پلی، آمنگل منڈلس کے صدور ، معتمدین کے علاوہ کئی ایک پارٹی کے اہم کارکن موجود تھے۔ اس موقع پر تلکنڈہ پلی کے محمد عبدالرحیم نے مطالبہ کیا ہے کہ 2 لاکھ روپئے کے قرفہ سے ان کی جانب سے نصف کردہ NTR کے مجسمہ کا جلد سے جلد چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لائیں۔