تلگو اداکارہ کی بیٹی کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بنجارہ ہلز میں ایک تلگو اداکارہ کی بیٹی نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ سری نگر کالونی میں واقع اپنے مکان میں 22 سالہ کیرتی نے انتہائی اقدام کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی رات دیر گئے کیرتی نے سلینگ فیان سے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ کیرتی کی موت کی اطلاع کے ساتھ تلگو فلم انڈسٹری کے حلقوں میں سنسنی پھیل گئی ۔ کیرتی کی والدہ اناپورنا فلم انڈسٹری میں کافی معروف ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کیرتی کی شادی سال 2015 میں وینکٹ کرشنا نامی شخص سے ہوئی تھی جو پیشہ سے سرکاری ملازم بتایا گیا ہے اور ان کی ڈھائی سالہ لڑکی بھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس انتہائی اقدام کی وجہ خرابی صحت ہے ۔ تاہم یہ وجہ بھی بتائی جارہی ہے کہ کیرتی کی ڈھائی سالہ لڑکی کو بات کرنے سے معذور تھی ۔ لڑکی ڈھائی سال کی ہونے کے باوجود بات نہ کرنے سے کیرتی ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس کی شادی 2015 میں ایک سرکاری ملازم سے ہوئی تھی ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کر کرلیا ۔۔