تلگو اداکارہ کویتا کی جلد بی جے پی میں شمولیت

حیدرآبادیکم جون ( یواین آئی )تلگو فلموں کی اداکارہ و تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کی آرگنائزنگ سکریٹری کویتا جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گی۔ اداکارہ جنہوں نے حال ہی میں وشاکھاپٹنم میں تلگودیشم کے سالانہ پروگرام مہاناڈو میں شرکت کی ‘ شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے عزتی کی گئی کیونکہ تلگودیشم کے لیڈروں نے انہیں شہ نشین پر جانے کی اجازت نہیں دی۔ بتایا جاتا ہے کہ کویتا نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ سے ملاقات کی۔ وہ جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گی۔