حیدرآباد ۔ 2؍ نومبر ( پی ٹی آئی ) تلگو فلموں میں کے ایک غیر معروف ڈائرکٹر پر ایک اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ یہ اداکارہ گذشتہ چند سال سے چھوٹی فلموں کے غیر معروف ڈائرکٹر پھانی سے ربط میں تھی جس نے محبت کے بہانے اس اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور دست درازی کی کوشش کی ۔ سب انسپکٹر پولیس جوبلی ہلز گرو سوامی نے کہا کہ پھانی آج تقریباً شب رحمت نگر میں واقع اس اداکارہ کے گھر پہنچا اور اس کو باہر طلب کیا جب وہ باہر آئی اس نے اداکارہ ہاتھ پکڑ لیا ۔ مزاحمت کی کوشش پر ڈائرکٹر نے اداکارہ کے سر پر مار دیا ۔ اداکارہ کی چیخ پکار پر مقامی افراد جمع ہوگئے اور حملہ آور ڈائرکٹر فرار ہوگیا جس کے خلاف پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔