یلاریڈی 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تلگودیشم پاری صدر مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے جو مرکز کو خط دیا تھا اس خط سے علحدہ تلنگاہن کا قیام عمل میں لانا ممکن ہوسکا۔ یلاریڈی حلقہ انچارج مسٹر سبھاش ریڈی نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر پر پارٹی ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماضی میں تلگودیشم کے دوران اقتدار ہی ریاست ترقی پائی ہے۔ کانگریس کے دوران اقتدار ہی صوبہ مکمل متاثر رہا آنے وام عام انتخابات مںی تلگودیشم اقتدار میں آتے ہی پہلی دستخط کسانوں کے قرضہ جات کی معافی ہی ہوگی۔ اس موقع پر منڈل پارٹی راج داس،سابق زیڈ پی ٹی سی جئے راج، راجا منی تلگودیشم قائدین میں دیوی سنگھ، پرورتا راو،وٹھل ،دھننجے ،گوپال ،لکشمن موجود تھے۔