تلگودیشم کی رکنیت سازی مہم

اوٹکور۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ایم ایل اے دیاکر ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی۔ اوٹکورمنڈل کے مواضعات پھولمامڑی، کتہ پلی، پاتہ پلی، بجوار، مخدوم پور، چندیورلہ، اوسلون پلی میں تلگودیشم کی رکنیت سازی مہم کا کل افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسمبلی میں تلگودیشم ارکان کے سوالات کے جواب دینے سے کے سی آر قاصر رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ تلگودیشم پارٹی کی رکنیت حاصل کریں۔اس موقع پر صدر منڈل ستیہ ریڈی، محمد خورشید گدوال ترجمان ضلع ٹی ڈی پی، ناصر خان، بابو ٹیلر، سابق سرپنچ بال ریڈی، نرسمہا گوڑ، موہن ریڈی، گوپال ریڈی موجود تھے۔