تلگودیشم کارکنوں کا اجلاس

جگتیال ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم پارٹی کے استحکام کیلئے ہر کارکن کوشش کرے ، ان خیالات کا اظہار تلگودیشم پارٹی ریاستی صدر مسٹر ایل رمنا حلقہ جگتیال کے پارٹی کارکنوں کے ساتھ پارٹی آفس میں منعقدہ ایک اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کارکنوں کو تلگودیشم پارٹی استحکام کیلئے آگے آنے پر زور دیااور پارٹی استحکام کیلئے 28 تاریخ کو ویراپکشی گارڈن جگتیال میں منعقد شدنی جلسہ کو کامیاب بنانے اور 3 مارچ کو تلگودیشم پارٹی سربراہ و چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو کے کریم نگر دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے کارکنوں سے خواہش کی اس موقع پر پارٹی کونسلرس کے شیوا کیسری بابو ، اے راجیشوری ، وی گنگادھر ، وی لکشمی ، این رویندر اور اقلیتی قائدین محمد راشد احمد ، عبدالرحیم اور دیگر موجود تھے ۔