آرمور ۔5؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حال ہی میں کچھ ریاستی قائدین تلگودیشم پارٹی و رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی قائدین سرگرم عمل ہوتے ہوئے مختلف تلگودیشم پارٹی قائدین جو ضلعی سطح پر ہو یا ٹاون کی سطح پر ہو ان سے ربط پیدا کرتے ہوئے انہیں ٹی آر ایس پارٹی میں شامل کرنے کے لئے انہیں مختلف تیقنات دیتے ہوئے انہیں پارٹی میں شامل کرنے کی بات عوام میں زیر گشت ہے ۔ اس طرح کئی افراد ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ اس طرح رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی کی قیادت میں سنگیت‘شیڑپلی اور دیگر دیہات کے تلگودیشم قائدین نرسا ریڈی دیگر سینکڑوں افراد حیدرآباد پہنچ کر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی جنہیں رکن اسمبلی نے کھنڈو پہنا کر پارٹی میں شامل کیا ۔