پٹلم۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد پارلیمانی حلقہ کے تلگودیشم امیدوار مسٹر مدن موہن راؤ اسمبلی حلقہ جکل کے امیدوار مسٹر نوین کمار بچکنڈہ ، پٹلم نظام ساگر کو انتخابی مہم کے آخری دن روڈ شو کیا۔ حلقہ جکل کے تین منڈلوں میں بینڈ باجے کے ساتھ پارلیمنٹ کے امیدوار اور اسمبلی کے امیدوار کے ہمراہ سینکڑوں عوام روڈ میں شامل ہوئے۔ انتخابی مہم کا آج آخری دن ہونے کی وجہ سے عوام کی کثرت دیکھی گئی۔