تلگودیشم دور حکومت میں مثالی ترقی

سنگاریڈی 25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پی مانکیم انچارج تلگودیشم حلقہ اسمبلی سنگاریڈی نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سداسیوپیٹ کے 23 بلدی وارڈس اور سنگاریڈی کے 31 بلدی وارڈس کے قائدین اور امیدوار اجلاس میں موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ کونڈاپور ‘ سداسیوپیٹ ‘ سنگاریڈی منڈلوں کے ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی امیدوار بھی اجلاس میں شریک ہیں تمام امیدوار تلگودیشم پارٹی کی کامیابی کیلئے کوشش کریں ۔ انہوں نے کہاکہ 15 سالوں سے تلگودیشم پارٹی سنگاریڈی اسمبلی ٹکٹ کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرتے ہوئے چھوڑ رہی تھی ۔ اب موجودہ انتخابات سال 2014 کے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے تلگودیشم مقابلہ کرے گی ۔ اس خصوص میںسربراہ تلگودیشم نے مجھے انچارج حلقہ اسمبلی سنگاریڈی نامزد کیا اور بلدیہ ‘ ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں تلگودیشم کی کامیابی کا چندرابابو نائیڈو کو یقین دلایا گیا ۔ ایم اے حکیم آرگنائزنگ سکریٹری نے کہا کہ تلگودیشم ‘ بی جے پی کے اتحاد مصدقہ طور پر اتحاد نہیں ہے ۔ تلگودیشم پارٹی کی کامیابی کیلئے تمام امیدوار کوشش کریں ۔ شیوراج پاٹل قائد تلگودیشم سداسیوپیٹ نے کہا کہ تلگودیشم دور حکومت میں جو کام انجام دئے گئے ہیں ۔ عوام آج بھی ان کاموں کا اعتراف کرتے ہیں ۔ اس موقع پر پریمانندم ‘ ایم اے باسط صدر ضلع اقلیتی سیل تلگودیشم ‘ خواجہ اسداللہ ‘ محمد بھائی ‘ خواجہ بھائی ‘ نیلسن راج اور دیگر قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھے ۔ سنگاریڈی میں ایک علحدہ اجلاس میں مامڑی پلی ‘ اسماعیل خان پیٹ و دیگر مواضعات کے تقریباّ 200 افراد نے پی مانکیم انچارج تلگودیشم حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر ایم اے حکیم ‘ محمد خواجہ ‘ رام ریڈی ‘ ڈینی ‘ اروند ‘ وی وی نرسملو و دیگر موجود تھے قائدین تلگودیشم نے پی مانکیم کو تہنیت بھی پیش کی ۔