تلگودیشم ایم ایل سی ارکلہ نرسا ریڈی کے تقرر پر نظرثانی

نظام آباد:11؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قانون ساز کونسل تلگودیشم لیڈر کی حیثیت سے ارکلہ نرساریڈی کو مقرر کئے جانے کے فیصلہ سے مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے مسٹر ارکلہ نرساریڈی کو ڈپٹی لیڈر اور ایم ایل سی وی جی گوڑ کوسکریٹری مقرر کیا ہے دو دن قبل تلگودیشم پارٹی کے اجلاس میں اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے لیڈر کی حیثیت سے ارکلہ نرساریڈی کو قانون ساز کونسل اور اے دیا کر رائو کو اسمبلی لیڈرکی حیثیت سے مقرر کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے فیصلہ کیا تھا لیکن تلگودیشم کے رکن اسمبلی سرینواس یادو کی جانب سے عہدہ حاصل کرنے سے انکارکیا تھا اور اس کے بعد ہوئے حالات کا چندرا بابو نائیڈو نے جائزہ لیتے ہوئے دونوں ایوانوں میں اعلیٰ طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو عہدہ حاصل ہونے کے اعتراض کا جائزہ لیتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے ورنگل ضلع کے ایم ایل سی ٹی وینکٹیشورلو کو قانون ساز کونسل کا لیڈر اور ارکلہ نرساریڈی کوتلگودیشم پارٹی کے ریاستی سکریٹری کی زائد ذمہ داری حوالے کیا۔ لمحہ آخر میں ان کے نام کی تبدیلی پر نرساریڈی مایوس ہوگئے تھے لیکن انہیں پارٹی سکریٹری کی حیثیت سے مقرر کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا انہیں جو ذمہ داری حوالے کی گئی یہ بخوبی انجام دینے کا اظہار کیا۔