جگتیال ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچھڑے طبقات کی ترقی و فلاح بہبود تلگودیشم پارٹی سے ہی ممکن ہے ۔ انتخابات میں تلگودیشم پارٹی امیدوار کو کامیاب بنانے حلقہ جگتیال امیدوار مسٹر ایل رمنا جگتیال کے وارڈ نمبر 1 اور 8 میں انتخابی مہم کے دوران ووٹرس سے ملاقات کرتے ہوئے خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی نے ریاست میں مختلف ترقیاتی کام انجام دیئے بدعنوانیوں کے خاتمے کیلئے تلگودیشم پارٹی کو اقتدار میں لانے کی عوام سے خواہش کی اور انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ شہر کی ترقی کیلئے مزید ایک موقع فراہم کریں ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈ میں گھر گھر انتخابی مہم کے ذریعہ عوام سے ملاقات کی اور تلگودیشم پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی خواہش کی ۔