نرمل۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید کلیم صبا تلگودیشم قائد نے اپنے ایک بیان میںدیگرجماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو جماعتیں تلگودیشم سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کے دور اقتدار میں ہوئے ترقیاتی کاموں کی مرمت نہیں کرسکتیں بھلا وہ عوام کی ترقی کیلئے کیا کریں گی۔ مسٹر کلیم نے زور دے کر کہا کہ آج ہر علاقہ میں چندرا بابو نائیڈو کی کارکردگی کو ہر طبقہ یاد کررہا ہے ۔ایسے حالات میں بابو کے حق میں رائے دہی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی نرمل سے مسٹر مرزا یسین بیگ بابر امیدوار حلقہ اسمبلی نرمل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی تمام طبقات سے اپیل کی ہے۔