سرپور ٹاون 5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون رکن اسمبلی کیلئے آج یعنی 4 اپریل کے روز تلگودیشم پارٹی کی جانب سے روی سرینواس نے سرپور ٹاون الیکشن آفیسر سرینواس ریڈی کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کی۔ اس موقع پر سرپور ٹاون تلگودیشم پارٹی منڈل صدر محمد سہیل احمد اور تلگودیشم پارٹی سکریٹری صادق علی ہاشمی بھی موجود تھے۔ روی سرینواس نے رکن اسمبلی کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد سب سے پلے سینئر ایڈوکیٹ اور سابقہ منڈل پریشد اور محمد رئیس احمد سے اشیروار لیتے ہوئے کامیابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی اور انتخابی تشہیر کا آعاز کیا۔