تلگودیشم۔ بی جے پی اتحادکے خلاف استعفی

میدک۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگودیشم پارٹی کی جانب سے جاریہ عام انتخابات میں بھاجپا سے اتحاد کے خلاف میدک ٹاؤن کے سرگرم قائدین مسرز جلیل عارف، سید صفدر علی، سید طاہر علی نے اپنے ساتھیوں مسرز زاہد، محمد عارف، بلو، محمد صفیان، علیم خان، ذیشان، محمد ذاکر، محمد معین نے تلگودیشم پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ان قائدین نے کہا کہ وہ دو روز میں ٹی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے۔جنرل سکریٹری میدک ٹاؤن تلگودیشم مرزا احمد علی بیگ نے تلگودیشم کو خیرباد کرتے ہوئے کانگریس کے انتخابی جلسہ میں جی کے آر گارڈن فنکشن ہال میں پہنچ کر وجئے شانتی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوگئے۔ اسی طرح ٹی ڈی پی کے ستیش راؤ ، جی ایلم رامائم پیٹ کے علاوہ دیگر 100افراد کانگریس سے وابستہ ہوگئے۔