تلنگانہ ۔ آندھرا ریاستوں کے ٹریبونل جج کا دورہ

مہادیوپور۔ یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ٹریبونل چیف جج نے آج کالیشورم کا دورہ کیا۔ چیف جج ٹریبونل دیپک کمار پوار نے آج کالیشورم پہنچ کر گوداوری میں ڈبکی لگائی۔ بعد ازاں جج نے وہاں مندر میں خصوصی پوجا کی۔ جج کی آمد پر مندر کے عہدیداروں نے پرناکم بھم کے ساتھ استقبال کیا اور جج کی گلپوشی کی۔