تلنگانہ یونیورسٹی کے ماسٹر پلان کا جائزہ

نظام آباد:3؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ یونیورسٹی کیمپس کے ماسٹر پلان کی تیاری اور خوبصورت کیمپس کی تیاری کیلئے جواہر لال نہرو فائن آرٹس اینڈ آرٹیکلچر، جے این ٹی یو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پدماوتی کی قیادت میں کل ایک ٹیم تلنگانہ یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے رجسٹرار پروفیسر لمبادری سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔ کیمپس میں واقع مختلف کالجس، لائبریری، بوائز اینڈ گرلز ہاسٹل کا جائزہ لیااور وائس چانسلر جے این ٹی یو پروفیسر پدماوتی نے تلنگانہ یونیورسٹی کا عملہ اور رجسٹرار سے ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ آنے والے 30تا 40سالوں میں درکار سہولتوں پر مشتمل ماسٹر پلان کی تیاری اور تلنگانہ ریاست میں تیسری بڑی یونیورسٹی تلنگانہ یونیورسٹی ہے اور تلنگانہ یونیورسٹی کو 577 ایکر پر کیمپس ہے اور اس کا استعمال سماجی طور پر کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں فائدہ مند رہے تو بہتر ہوگا۔ پروفیسر پدماواتی نے آرٹس کالج، سوشل سائنس کالج، اکزامنیشن برانچ، لائبریری، کینٹین ،آڈیٹیوریم، فیکلٹی، ہائوزنگ و دیگر سہولتوں کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی۔ بعدازاں بھکنور ساوتھ کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔ وائس چانسلر جے این ٹی یو پروفیسر پدماواتی کو اس موقع پر تہنیت بھی پیش کی گئی۔