نظام آباد:25؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ یونیورسٹی کیمپس میں نئے تعمیر کردہ کالجس کی عمارتوں اور یونیورسٹی مین گیٹ ( باب الداخلہ ) کا افتتاح کے علاوہ یونیورسٹی سنٹرل لائبریری کی عمارت کا سنگ بنیاد ریاستی وزیر اعلیٰ تعلیم مسٹر جی جگدیش ریڈی 27؍ جون بروز جمعہ 11 بجے دن رکھیں گئے ۔ آج یہاں یونیورسٹی ایڈمسٹریشن بلڈنگ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی کرنل پروفیسر محمد اکبر علی خان نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس افتتاحی تقریب کی صدارت رکن اسمبلی نظام آباد رورل مسٹر باجی ریڈی گوردھن کریں گے ۔ اس افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقامی ریاستی وزیر زراعت حکومت تلنگانہ مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی شرکت کریں گے ۔